وزیراعظم شہبازشریف کا ترکیہ میں زلزلے سے نقصانات پر غم اور افسوس کااظہار

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف نے ترکیہ میں زلزلے سے نقصانات پر غم اور افسوس کااظہارکیا ہے،وزیراعظم نے ترکیہ کی حکومت اور عوام سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار تعزیت کیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ مشکل کی گھڑی میں برادر ترکیہ کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں ، پاکستان اپنے برادر عوام اور حکومت کی ہر ممکن مدد کرے گا، ترکیہ نے ہر مشکل میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے ۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ قدرتی آفات، موسمیاتی تبدیلیوں سے تباہی کے بڑھتے واقعات پوری دنیا کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے ،یہ انسانیت اور گرہ ارض کی بقا کا معاملہ ہے ،وزیراعظم نے کہاکہ قدرتی آفات ، موسمیاتی تبدیلیوں سے تباہی کسی ایک ملک یا خطے تک محدود نہیں رہی ،وزیراعظم نے جاں بحق افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعاکی۔