عامر سعیدراں کی بازیابی کیلئے درخواست ،سی سی پی اولاہور کاجواب مسترد ،آئی جی پنجاب طلب

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے عامر سعیدراں کی بازیابی کیلئے درخواست سی سی پی اولاہور کاجواب مسترد کرتے ہوئے آئی جی پنجاب کو کل طلب کرلیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر عامر سعید راں کی بازیابی کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس شہرام سرور نے درخواست پر سماعت کی،سی سی پی او لاہور نے کہاکہ عامر سعید ہمارے پاس نہیں ہیں ،عدالت نے کہاکہ آپ اگر ناکام ہوتے ہیں تو ہمیں کوئی اور ایکشن لینا پڑے گا،عدالت نے سی سی پی اولاہور کا جواب مسترد کرتے ہوئے آئی جی پنجاب کو کل طلب کرلیا۔