شہباز گل کی حفاظتی ضمانت اور کیسز کے ریکارڈ کیلئے درخواست ، وزارت داخلہ کی رپورٹ ہائیکورٹ میں پیش

شہباز گل کی حفاظتی ضمانت اور کیسز کے ریکارڈ کیلئے درخواست ، وزارت داخلہ کی ...
شہباز گل کی حفاظتی ضمانت اور کیسز کے ریکارڈ کیلئے درخواست ، وزارت داخلہ کی رپورٹ ہائیکورٹ میں پیش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی حفاظتی اور کیسز کے ریکارڈ کیلئے درخواست پرلاہور ہائیکورٹ میں وزارت داخلہ نے درج مقدمات کی رپورٹ عدالت پیش کردی ۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزارت داخلہ نے اپنے رپورٹ میں کہاہے کہ شہباز گل پر سندھ میں 4 مقدمات درج تھے، سندھ کے مقدمات کو خارج کرنے کی رپورٹ تیار کی جارہی ہے ، وزارت داخلہ رپورٹ میں مزید کہاگیاہے کہ بلوچستان میں 2 مقدمات درج تھے ، عدالت نے مزید کارروائی 13 فروری تک ملتوی کردی ۔