لاہور ،گھریلو تنازع پر شوہر نے دوپٹے سے پھندا دے کر بیوی کو قتل کردیا

لاہور ،گھریلو تنازع پر شوہر نے دوپٹے سے پھندا دے کر بیوی کو قتل کردیا
لاہور ،گھریلو تنازع پر شوہر نے دوپٹے سے پھندا دے کر بیوی کو قتل کردیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کے علاقے شالیمار میں گھریلو تنازع پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا۔

نجی ٹی وی چینل ڈان نیوز کے مطابق گھریلو ناچاقی کا واقعہ شالیمار  میں پیش آیا جہاں ملزم نے دوپٹے سے پھندا دے کر بیوی کو قتل کر دیا، سی سی پی او نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سول لائنز سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیدیا،سی سی پی او نے کہاکہ ملزم کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں ۔