ہماری پارٹی نے مریم اورنگزیب کے بیان کا ٹھوس جواب نہیں دیا جس کا دکھ ہے ،شہباز گل کا شکوہ

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہاکہ ہماری پارٹی نے مریم اورنگزیب کے بیان کا ٹھوس جواب نہیں دیا جس کا دکھ ہے ،کہا گیا میں رویا تھا میں سانس کےلئے ماسک مانگ رہا تھا،مجھے عدالت لانے سے پہلے کوئی انجکشن لگایا گیا جس کی وجہ سے ہوش میں نہیں تھا ۔
لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل نے کہاکہ وفاقی حکومت عدالت میں آکر جھوٹ بول رہی ہے، حکومت مقدمات درج کرنے کی رپورٹس نہیں دے رہی،مجھے کیسز میں الجھانے کا مقصد یہ ہے کہ عمران خان کا دفاع نہ کرسکوں،پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ خواجہ آصف ڈالر کی قیمتوں پر مذاق کر رہے ہیں ۔