آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا شیڈول تبدیل 

آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا شیڈول تبدیل 
آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا شیڈول تبدیل 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق آل پارٹیز کانفرنس منگل کی بجائے جمعرات کو بلانے کا امکان ہے،اے پی سی میں دہشتگردی کے خاتمے اورمعاشی صورتحال پر غور کیا جائے گا، اے پی سی کے شیڈول میں تبدیلی وزیراعظم شہبازشریف کی مصروفیات کے باعث کیاگیا، ذرائع کاکہناہے کہ کانفرنس میں تحریک انصاف شرکت سے انکار کر چکی ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -