عمران خان میرے اعصاب پر سوار نہیں بلکہ اس نے جو تباہی کی اس لئے بار بار اس کا نام آئے گا،مریم نواز

عمران خان میرے اعصاب پر سوار نہیں بلکہ اس نے جو تباہی کی اس لئے بار بار اس کا ...
عمران خان میرے اعصاب پر سوار نہیں بلکہ اس نے جو تباہی کی اس لئے بار بار اس کا نام آئے گا،مریم نواز

  

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہاہے کہ ن لیگ میں آنے والوں کی طویل لسٹ ہے ،عمران خان میرے اعصاب پر سوار نہیں بلکہ اس نے جو تباہی کی اس لئے بار بار اس کا نام آئے گا،پرویز مشرف کا معاملہ اللہ تعالیٰ کے سپرد ہے۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق مریم نواز نے کہاکہ سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام نہیں آ سکتا، ہمیں خارجی نہیں اندرونی خطرہ ہے،دھرنے، لانگ مارچ ، صوبائی حکومتیں توڑنا فتنے اٹھانے والے کر رہے ہیں،جب تک ایسے فتنوں کو سیاست سے پاک نہیں کیا جاتا ملک کے حالات ٹھیک نہیں ہو سکتے۔

ان کاکہناتھا کہ پرویز مشرف کا معاملہ اللہ تعالیٰ کے سپرد ہے،ڈکٹیٹرشپ کو پاکستان کی تاریخ میں اچھا نہیں سمجھاگیا،نوجوان اعلیٰ تعلیم کے بعد پاکستان کی ترقی کیلئے کردار ادا کریں ، آئی ٹی کے ذریعے پاکستان کے عوام کو آگے بڑھنا ہوگا۔

چیف آرگنائزر مسلم لیگ (ن)نے کہاکہ سانحہ پشاور پر شہبازشریف نے عمران خان سے سوالات پوچھے ہیں،کے پی میں اداروں کو مضبوط نہیں کیاگیا،کاﺅنٹر ٹیررازم ، پولیس کو مطلوبہ ضروری سہولیات 10 سالہ حکمرانی میں نہیں دی گئیں ، دہشتگردوں کو کہا ہمارے بھائی ہیں ان کے دروازے کھول دیئے گئے ، دہشتگردوں کو جیلوں سے رہا کردیاگیا، عمران خان اور ان کے کان ناک اور آنکھیں ذمہ دار ہیں ۔

ان کاکہناتھا کہ عمران خان میرے اعصاب پر سوار نہیں بلکہ اس نے جو تباہی کی اس لئے بار بار اس کا نام آئے گا۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -ملتان -