اکاﺅنٹ ہیک کرنے کی کوشش ، آئمہ بیگ نے انسٹاگرام سے وقفہ لے لیا

اکاﺅنٹ ہیک کرنے کی کوشش ، آئمہ بیگ نے انسٹاگرام سے وقفہ لے لیا
اکاﺅنٹ ہیک کرنے کی کوشش ، آئمہ بیگ نے انسٹاگرام سے وقفہ لے لیا
سورس: Facebook/aimabaigofficial

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (آئی این پی) معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی انسٹاگرام پروفائل کو ہیک کرنے کی کوشش کی گئی تھی جس کے باعث پلیٹ فارم کی جانب سے حفاظتی مقاصد کے تحت ان کی پروفائل کو لاک کردیا گیا ہے لہذا مداح ان کے لیے پریشان نہ ہوں ۔

آئمہ بیگ کا کہنا تھا کہ انہوں نے بروقت اپنی پروفائل ہیکینگ کی اطلاع انسٹاگرام کو کردی تھی، جس کے فوری بعد حفاظتی مقاصد کی بنا پر ان کی پروفائل لاک کردی گئی اور فی الحال ٹیم کی جانب سے ان کی انسٹاگرام پروفائل کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے ۔

گلوکارہ کا کہنا ہے کہ ان کی سوشل میڈیا شناخت کو بدنیتی کے تحت ہیک کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔ انہوں نے مداحوں کو آئمہ بیگ ہونے کا دعوی کرنے والے پروفائلز یا پیجز کے ساتھ بات چیت کرنے سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹھیک ہیں اور سوشل میڈیا سے اپنے بریک کے درمیان لوگوں کی تشویش کے لیے ان کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہیں۔

مزید :

تفریح -