پی ٹی آئی کی نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف درخواست پررجسٹرار آفس کے اعتراضات پر سپریم کورٹ میں اپیل دائر 

پی ٹی آئی کی نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف درخواست پررجسٹرار آفس کے اعتراضات ...
پی ٹی آئی کی نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف درخواست پررجسٹرار آفس کے اعتراضات پر سپریم کورٹ میں اپیل دائر 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف درخواست پررجسٹرار آفس کے اعتراضات پر سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ رجسٹرار آفس کے اعتراضات قانون کی نظر میں برقرار نہیں رکھے جاسکتے، اعتراضات عائد کرتے وقت شواہد کا درست جائزہ نہیں لیا گیا،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ رجسٹرار آفس کا 31 جنوری کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے،مرکزی درخواست اعتراضات ختم کر کے سماعت کیلئے مقرر کی جائے۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے اعتراضات لگا کر تحریک انصاف کی درخواست واپس کردی تھی۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -