ریلوے کرپشن کیس، ملزم کی درخواست ضمانت واپس لینے پر مسترد

ریلوے کرپشن کیس، ملزم کی درخواست ضمانت واپس لینے پر مسترد
ریلوے کرپشن کیس، ملزم کی درخواست ضمانت واپس لینے پر مسترد

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے ریلوے میں کرپشن کے ملزم کی درخوست واپس لینے کی بنیاد پر مسترد کردی۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں ریلوے میں کرپشن کے ملزم کی درخواست پر سماعت ہوئی،وکیل ملزم نے کہاکہ 22لاکھ رشوت لینے کاالزام ہے 33 لاکھ شکایت کنندہ کو واپس کئے،ملزم گریڈ 20 کا سرکاری ملازم ہے باہر نہیں بھاگ سکتا۔

جسٹس سردار طارق نے کہاکہ الزام لگنے کے بعد پیسے واپس کیے گئے،جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہاکہ 15لاکھ بینک ٹرانزیکشن سے واپس کرنا ثابت ہوتے ہیں، عدالت نے ملزم کی درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر مسترد کردی

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -