برطانیہ میں نرسز نے تنخواہوں میں اضافے کیلئے ہڑتال کا اعلان کردیا

برطانیہ میں نرسز نے تنخواہوں میں اضافے کیلئے ہڑتال کا اعلان کردیا
برطانیہ میں نرسز نے تنخواہوں میں اضافے کیلئے ہڑتال کا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لندن(آئی این پی)برطانیہ میں لاکھوں نرسز نے پیر 6 فروری سے تنخواہوں میں اضافے کیلئے ہڑتال کااعلان کردیا.

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں مختلف اداروں کے ملازمین تنخواہوں میں اضافے کیلئے ہڑتالیں کررہے ہیں جس کے بعد اب لاکھوں نرسز نے تنخواہوں میں اضافے کیلئے ہڑتال کا اعلان کیا ہے،دوسری جانب ایمبولینس ورکرز نے بھی 10فروری سے ہڑتال میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے،برطانوی بزنس سیکرٹری نے نرسز کے ہڑتال کے اعلان کو تشویشناک قراردیتے ہوئے کہا کہ اس سے انسانی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہوگا، ایمبولینس ورکز کی ہڑتال کے دوران برطانوی فوج خدمات انجام دےگی۔

مزید :

برطانیہ -