مالی نے اقوام متحدہ کے حقوق انسانی ڈائریکٹر کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا

مالی نے اقوام متحدہ کے حقوق انسانی ڈائریکٹر کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا
مالی نے اقوام متحدہ کے حقوق انسانی ڈائریکٹر کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 بماکو(آئی این پی) افریقی ملک مالی نے اقوام متحدہ کے حقوق انسانی ڈائریکٹر کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مالی نے اقوام متحدہ کے بحالی استحکام مشن کے شعبہ حقوق انسانی کے ڈائریکٹر گولاوئما گیفا آٹون ڈوکو انڈالی کو نا پسندیدہ شخصیت قرار دے دیا ہے۔

حکومتی بیان میں کہا گیا ہے کہ انڈالی کو مالی چھوڑنے کےلیے 48 گھنٹے کی مہلت دی گئی ہے،مالی حکومت کا کہنا ہے کہ انڈالی نے سفارتی آداب اور ذمے داریوں کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ملکی استحکام کو نقصان پہنچایا ہے ۔