جوڈیشل مجسٹریٹ نے شیخ رشید کے معاملے پر سندھ پولیس، مری پولیس اور شیخ رشید کے وکلاء کی درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا

جوڈیشل مجسٹریٹ نے شیخ رشید کے معاملے پر سندھ پولیس، مری پولیس اور شیخ رشید کے ...
جوڈیشل مجسٹریٹ نے شیخ رشید کے معاملے پر سندھ پولیس، مری پولیس اور شیخ رشید کے وکلاء کی درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آباد ہائیکورٹ کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے شیخ رشید کے معاملے پر سندھ پولیس، مری پولیس اور شیخ رشید کے وکلا ءکی درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا۔

نجی ٹی وی چینل" دنیا نیوز" کے مطابق عدالت نے شیخ رشید کو شامل تفتیش کرنے کی مری پولیس کی استدعا منظورکرلی ،عدالت نے تھانہ موچکر کراچی کی راہداری ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔

عدالت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں استدعا مسترد کی ، عدالت نے کہاکہ شیخ رشید سے اہلخانہ  اور وکلاء کی ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ سے رجوع کیا جائے ۔

دوسری جانب عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے مری میں درج مقدمے کے اخراج کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا،شیخ رشید نے لاہورہائیکورٹ راولپنڈی میں بنچ میں درخواست دائر کردی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ مری میں درج ایف آئی آر بدنیتی پر مبنی ہے ، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت مقدمہ خارج کرنے کا حکم دے ،درخواست میں آئی جی پنجاب ، آر پی او، سی پی او راولپنڈی اور ایس ایچ او تھانہ مری کو فریق بنایا گیا ہے ۔