ترکیہ میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد912 ہو گئی ، صدر طیب اردوان نے اہم بیان جاری کردیا

 ترکیہ میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد912 ہو گئی ، صدر طیب اردوان نے اہم بیان ...
 ترکیہ میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد912 ہو گئی ، صدر طیب اردوان نے اہم بیان جاری کردیا

  

انقرہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہاہے کہ زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد912 ہو گئی ۔

رجب طیب اردوان کاکہناہے کہ زلزلے سے 5383 افراد زخمی ہوئے ،ہلاکتوں کی تعداد کہاں تک پہنچے گی ابھی اندازہ نہیں لگا سکتے ، ترک صدر نے کہاکہ زلزلے سے 2818 عمارتیں مکمل طور تباہ ہوئیں جبکہ 2470 افراد کو ملبے سے نکال لیاگیا،ان کاکہناتھا کہ 9 ہزار ریسکیو ٹیمیں کام کررہی ہیں ۔

ترک نائب صدر نے کہاکہ زلزلے سے متاثرہ شہروں میں سکول ایک ہفتے کیلئے بند رہیں گے۔

مزید :

بین الاقوامی -