پرویز مشرف کی میت پاکستان لانے میں مزید تاخیر ، پرواز شام 7 بجے اڑان بھرے گی

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق صدر پرویز مشرف کی میت پاکستان لانے میں تاخیر ہو گئی، پرواز شام 7 بجے اڑان بھرے گی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سفارتی حکام نے کہاہے کہ سابق صدر و آرمی چیف جنرل (ر)پرویز مشرف کی میت لے کر طیارہ آج 7 بجے پاکستان کیلئے روانہ ہو گا ،پرویز مشرف کی اہلیہ، بیٹا اور بیٹی بھی ہمراہ ہوں گے ،سفارتی حکام کا کہناہے کہ خصوصی پرواز کے ذریعے پرویز مشرف کی میت کراچی لائی جائے گی ۔
سابق صدر پرویز مشرف کی نماز جنازہ کل دوپہر پولو گراﺅنڈ ملیر کینٹ میں ادا کی جائے گی ،خاندانی ذرائع کاکہناہے کہ پرویز مشرف کی نماز جنازہ ملیرکینٹ میں ادا کی جائے گی،نماز جنازہ ملیر کینٹ پولوگراﺅنڈ میں ایک بجکر 45 منٹ پر ادا کی جائے گی،پرویز مشرف کی تدفین کراچی کے فوجی قبرستان میں کی جائے گی۔