ترکیہ میں زلزلہ، سندھ کابینہ نے ایک لاکھ ٹینٹ دینے کی منظوری دیدی
کراچی (ویب ڈیسک) سندھ کابینہ نے ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کے لیے ایک لاکھ ٹینٹ دینےکی منظوری دے دی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ترجمان سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کے لیے ایک لاکھ ٹینٹ دینےکی منظوری دی گئی۔
کابینہ کے اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ترکیہ کے عوام نے سندھ کے سیلاب متاثرین کے لیے فوری امداد دی تھی، ہم ترکیہ کے عوام کو اس مشکل گھڑی میں اکیلا نہیں چھوڑ سکتے۔
اجلاس میں کابینہ نے محکمہ صحت کے نان پروموشنل پوسٹ کے ملازمین کو ٹائم سکیل دینےکا فیصلہ بھی کیا، ترجمان کے مطابق یہ ٹائم سکیل 5، 12، 19 اور 27 سال کی اچھی سروس پر دیا جائےگا، ٹائم سکیل صرف ایک سٹیج موجودہ پے سکیل سے اوپر ہوگا، یہ ٹائم سکیل گریڈ بی ایس ایک تا 15 کے ملازمین کو دیا جائےگا۔