کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار میٹاورس کی انٹری، اسلام آباد یونائیٹڈ نے وہ کام کردیا جو آج سے پہلے کبھی نہیں ہوا تھا

کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار میٹاورس کی انٹری، اسلام آباد یونائیٹڈ نے وہ کام ...
کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار میٹاورس کی انٹری، اسلام آباد یونائیٹڈ نے وہ کام کردیا جو آج سے پہلے کبھی نہیں ہوا تھا
سورس: Screen Grab

  

 لاہور(پ ر)اسلام آبا دیونائیٹڈ پہلی کرکٹ ٹیم ہوگی،جو دنیا کے پہلے عالمی معیارکے تیار کردہ ورچوئل اسٹیڈیم کے ساتھ میٹا ورس میں داخل ہوگی۔یہ اسٹیڈیم دنیا کے معروف اوپن میٹا ورس،ڈی سینٹرا لینڈ میں تعمیر کیا جائیگا،جو ایک جڑواں اسٹیڈیم کے ساتھ چل رہا ہے اور اینڈرائیڈ پر دستیاب ہوگا۔شائقین انٹر ایکٹو تجربات اور چیلنجز پر مشتمل سیریز کے ذریعہ ٹیم کے پہلے سے کہیں زیادہ قریب جاسکیں گے۔وہ نہ صرف اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کے اوتاروں کے ساتھ بات چیت کرسکیں گے بلکہ لاکر روم،پلیئرز لاؤنج اور فینز کانفرنس روم کے ساتھ ساتھ اسٹیڈیم کے اندر دیگر حصوں تک بھی رسائی حاصل کرسکیں گے۔یہ تجربہ وزیٹرز کو ان کی کھوج اور چیلنجز کی تکمیل کیلئے اسلام آباد یونائیٹڈ کی آفیشل ڈیجیٹل کٹس،کلب کی یادگاروں،دلچسپ ڈیجیٹل اثاثوں اور اسپانسر کی جانب سے پیشکشوں سے استفادہ کرنے کے مواقع فراہم کرے گا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایک مثالی اقدام کے طور پر میٹا ورس میں دنیا کا پہلا بلٹ ٹو اسکیل ڈیجیٹل کرکٹ اسٹیڈیم بنایا ہے،ڈی سینٹرا لینڈ میں ویگاس سٹی کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کے تحت، U-Meta اسٹیڈیم 6ایکڑ (20ہزار اسکوائر میٹرز سے زائد)کے رقبہ پر تعمیر کیا گیا ہے۔یہ ایک شاندار کرکٹ گراؤنڈ ہے،جو تماشائیوں کے اسٹینڈز،ایک دوسرے سے منسلک اونچے ٹاورز،زبردست شاپنگ اور انٹر ایکٹو گیمنگ ایریاز پر مشتمل ہے۔یہ تمام ضروری سہولیات سے لیس ایک جدید ترین اور عالمی معیار کا کرکٹ اسٹیڈیم ہے،جو کہ شائقین کو اپنی نوعیت کی انفرادیت اور منفرد تجربہ فراہم کرے گا۔

شائقین اپنی ٹیموں کے ساتھ سیلفی لے سکیں گے،ان سے بات چیت اور سوالات کرسکیں گے،پی ایس ایل8کی جھلکیاں دیکھ سکیں گے،اسلام آباد یونائیٹڈکی تقریبات میں شریک ہوسکیں گے اور سیزن کے دوران چیلنجز سیریز میں حصہ لے سکیں گے ریاست ڈی سینٹرا لینڈ کے سب سے بڑے اسپورٹس ڈسٹرکٹ ویگاس سٹی کے سی ای او james Ashton,کا کہناہے کہ ”ویگاس سٹی اور ڈی سینٹرا لینڈ کی جانب سے اسلام آباد یونائیٹڈ کو خوش آمدید کہتے ہیں،کرکٹ دنیا بھر میں دیکھا جانے والا دوسراسب سے بڑا کھیل ہے اور ہم میٹا ورس میں دنیا کے پہلے بلٹ ٹو اسکیل کرکٹ اسٹیڈیم متعارف کرانے پر اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ اپنی شراکت داری پر انتہائی پرجوش ہیں،ہم نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کے کرکٹ شائقین کو عالمی معیار کے تجربہ کی فراہمی کے منتظر ہیں۔“

مزید :

کھیل -PSL -PSL News Update -