محمد رضو ان کو ریپ کے الزام کا سامنا کرنے والے کرکٹر کے ساتھ ملاقات کرنا مہنگا پڑ گیا

محمد رضو ان کو ریپ کے الزام کا سامنا کرنے والے کرکٹر کے ساتھ ملاقات کرنا ...
محمد رضو ان کو ریپ کے الزام کا سامنا کرنے والے کرکٹر کے ساتھ ملاقات کرنا مہنگا پڑ گیا

  

کھٹمنڈو(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی کرکٹر محمد رضوان کو نیپال میں ریپ کے الزام کا سامنا کرنے والے کرکٹر سندیپ لمیچانے سے ملاقات کے بعد تنقید کا سامنا کرنا پڑا گیا۔ 

محمد رضوان نے نیپال میں نیپالی کرکٹر سندیپ لمیچانے اور دیگر کرکٹرز سے بھی ملاقات کی۔انہوں نے نیپال کرکٹ ایسوسی ایشن کے سربراہ سے بھی ملاقات کی۔ملاقات کے حوالے سے صدر کرکٹ ایسوسی ایشن آف نیپال چتر بہادر چند کا کہنا تھا کہ محمد رضوان سندیپ لمیچانے سے ملنا چاہتے تھے۔سندیپ لمیچانے سے ملنے پر محمد رضوان کو سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کہہ رہے ہیں کہ محمد رضوان کو لوگوں سے ملاقات میں احتیاط کرنی چاہیے۔

 

مزید :

قومی -