آئی فون کا وہ فیچر جو سونے میں آپ کی مدد کرسکتا ہے

آئی فون کا وہ فیچر جو سونے میں آپ کی مدد کرسکتا ہے
آئی فون کا وہ فیچر جو سونے میں آپ کی مدد کرسکتا ہے
سورس: Pexels

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ’وائٹ نوائس‘ آواز کی ایک ایسی قسم ہے، جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اسے سننے سے آدمی نیند میں چلا جاتا ہے۔ بہت کم لوگ جانتے ہوں گے کہ آئی فونز میں وائٹ نوائس کا فیچر بلٹ اِن فراہم کیا جا رہا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق آئی او ایس 15یا اس سے جدید آپریٹنگ سسٹم کے حامل آئی فونز میں وائٹ نوائس پلیئر دیا جا رہا ہے، جس سے آئی فون صارفین نیند نہ آنے کی صورت میں استفادہ کر سکتے ہیں۔

اس پلیئر پر وائٹ نوائس کو مختلف پچز پر پلے کیا جا سکتا ہے۔ آئی فون میں اس فیچر تک رسائی کے لیے سیٹنگز میں جا کر ’ایکسیسبلٹی‘ کے آپشن میں جائیں اور وہاں ’آڈیو/ویژول‘ کو منتخب کریں۔ اس کے بعد ’بیک گراؤنڈ ساؤنڈز‘ پر کلک کریں اور ٹاپ پر آن آف کے بٹن سے اسے ’آن‘ کر دیں۔

اس کے بعد ساؤنڈ پر کلک کرنے سے آپ 6قسم کی نوائسز نظر آئیں گی جن میں سے آپ کوئی بھی پلے کر سکتے ہیں۔یہ مختلف ’پِچ‘ کی حامل وائٹ نوائسز ہیں، جنہیں پلے کر دیں اور یہ آپ کو نیند کی پرسکون وادیوں میں لے جائیں گی۔