ابوظہبی میں ملازم نے جعلی رسیدوں سے لاکھوں درہم کا غبن کرلیا

ابوظہبی میں ملازم نے جعلی رسیدوں سے لاکھوں درہم کا غبن کرلیا
ابوظہبی میں ملازم نے جعلی رسیدوں سے لاکھوں درہم کا غبن کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ابو ظہبی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایک ملازم جس نے جعلی رسیدوں کا استعمال کرکے  چار لاکھ 31 ہزار 932 درہم  کا غبن کیا تھا، اسے  کمپنی کو رقم واپس کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

خلیج ٹائمز کے مطابق ابوظہبی فیملی اینڈ سول ایڈمنسٹریٹو کیسز کورٹ نے ایک حکم جاری کیا جس میں اس شخص کو اپنے سابق آجر سے غبن کی گئی نقد رقم واپس کرنے کا حکم دیا گیا۔کمپنی نے اپنے سابق ملازم کے خلاف ایک مقدمہ دائر کیا تھا جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ غبن کی رقم واپس کرے. 

آجر نے کہا کہ یہ شخص اکاؤنٹس سیکشن میں ایک فرم کے لیے کام کرتا تھا اور اس کے پیش کردہ کچھ بلوں کے بارے میں خدشات تھے۔ تحقیقات کرنے پر معلوم ہوا کہ وہ کمپنی سے رقم کا غبن کر رہا تھا۔ ابوظہبی کی فوجداری عدالت نے اس سے قبل اسے مجرم قرار دیا تھا اور غبن کے مجرم پائے جانے کے بعد اسے سزا سنائی تھی۔ مدعا علیہ کو کمپنی کو ہونے والے نقصانات کے عارضی معاوضے کے طور پر 51 ہزار درہم ادا کرنے کو بھی کہا گیا تھا۔بعد ازاں کمپنی نے ہرجانہ کیا تو عدالت نے ملزم کو غبن کی گئی رقم اور قانونی اخراجات بھی ادا کرنے کا حکم دے دیا. 

مزید :

عرب دنیا -