سینیٹ میں سابق صدر پرویزمشرف کے حق میں دعاکروانے کی کوشش پر ہنگامہ ، سینیٹر مشتاق احمد نے دعا نہ ہونے دی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹ کے اجلاس میں سابق صدر پرویز مشرف کے لیے دعائے مغفرت کروانے کی کوشش پر جماعت اسلامی کے رکن نے احتجاج کیا ، اراکین کو پرویز مشرف کے حق میں دعا کرنے سے روک دیا گیا۔
سینیٹ کے اجلاس کے دوران چند اراکین کی جانب سے ترکیہ اور شام میں زلزلے سے جاں بحق ہونیوالے افراد کے ساتھ ساتھ جنرل (ر)پرویز مشرف مرحوم کے لیے بھی دعا کروانے کا مطالبہ کیا گیا جس پر جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد برہم ہوگئے ، مشتاق احمد نے کہا کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں آگ مشرف کی وجہ سے ہے ،مشرف نے دو مرتبہ آئین توڑا اور عدلیہ پر شب خون مارا ،شام اور ترکیہ کے مسلمانوں کے لیے دعا کریں گے لیکن پاکستان میں زلزلہ لانے والوں کے لیے نہیں ۔ سینیٹر مشتاق احمد کے احتجاج کے بعد سینیٹ میں صرف ترکیہ اور شام میں جاں بحق ہونیوالوں کے لیے دعا کروائی گئی۔
ترکی اور شام میں آنے والے زلزلہ متاثرین کیلئے دعا کروں گا، سرزمین پاکستان میں زلزلہ لانے والے مشرف کیلئے نہیں۔
جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق ایوان میں ڈٹ گئے۔ pic.twitter.com/QFP7UXIqxm
— yousuf siraj (@usufsiraj) February 6, 2023