ترکیہ میں زلزلہ، رومیوں اور بازنطینیوں کے تاریخی قلعے غازی انتیپ کو نقصان، کئی حصے منہدم ہوگئے

ترکیہ میں زلزلہ، رومیوں اور بازنطینیوں کے تاریخی قلعے غازی انتیپ کو نقصان، ...
ترکیہ میں زلزلہ، رومیوں اور بازنطینیوں کے تاریخی قلعے غازی انتیپ کو نقصان، کئی حصے منہدم ہوگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

انقرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) ترکیہ میں آنے والے 7.7 شدت کے تباہ کن زلزلے کی وجہ سے غازی انتیپ کے تاریخی قلعے کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

ڈیلی صباح کے مطابق  زلزلے سے   تاریخی غازی انتیپ  قلعے کے مشرقی، جنوب اور جنوب مشرقی حصوں میں کچھ  حصے زلزلے سے تباہ ہو گئے اور اس کا  ملبہ سڑک پر بکھر گیا۔ دربار کے اردگرد لوہے کی ریلنگ اردگرد فٹ پاتھوں پر بکھری ہوئی تھی۔ قلعے کے ساتھ والی دیوار بھی گر گئی۔دوسری طرف قلعے کے ساتھ واقع تاریخی شیروانی مسجد کا گنبد اور مشرقی دیوار  جو کہ 17ویں صدی میں تعمیر کی گئی تھی، جزوی طور پر منہدم ہو گئی ۔

سی این این کے مطابق آثار قدیمہ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ  یہ قلعہ پہلی بار دوسری اور تیسری صدی عیسوی میں رومن دور میں ایک واچ ٹاور کے طور پر بنایا گیا تھا اور وقت کے ساتھ ساتھ اس میں توسیع ہوتی گئی۔ اس کی موجودہ شکل بازنطینی شہنشاہ جسٹینین (527-565 عیسوی) کے دور کی بنی ہوئی ہے۔