ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آبادآمنہ بیگ کے سکن کئیر ٹپس مانگنے پر حازم بنگوار کا دلچسپ جواب

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آبادآمنہ بیگ نے اسسٹنٹ کمشنر نارتھ ناظم آباد حازم بنگوار سے سکن کئیر ٹپس مانگیں تو آگے سے دلچسپ جواب مل گیا۔
تفصیل کے مطابق نارتھ ناظم آباد میں اسسٹنٹ کمشنر کا چارج سنبھالنے والے حازم بنگوار نے چند دنوں میں ہی سوشل میڈیا کی توجہ حاصل کر لی ہے تاہم یہ سوال ذہن میں آتا ہے کہ ان کی بے مثال شخصیت کو وائرل ہونے میں اتنا عرصہ کیوں لگا۔صرف ٹوئٹر پر نظر دوڑائی جائے تو کوئی انہیں ’سٹائلش‘ کہہ رہا ہے تو کوئی ’فیشن ایبل‘۔ بعض صارفین نے یہ بھی کہا کہ ایک ایسی شخصیت کو سرکاری عہدے میں دیکھ کر خوشی ہوئی ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد آمنہ بیگ نے بھی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹپس مانگتے ہوئے سوال کیا 'حازم بنگوار ، اپنی سکن کئیر روٹین کے بارے میں بتائیں؟،اس پر حازم بنگوار نے دلچسپ جواب دیتے ہوئے کہا کہ صرف یہ ہی وہ بات ہے جو میں راز رکھتا ہوں۔ دونوں افسران کی اس گفتگو سے سوشل میڈ یا صارفین بھی لطف اندوز ہوئے۔
That’s the only secret I’m keeping. ????
— Hazim Bangwar (@HazimBangwar) February 5, 2023