ترکیہ میں زلزلہ، وزیر اعظم شہباز شریف کا ترکیہ جانے کا فیصلہ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے ترک عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے ترکیہ جانے کا فیصلہ کیا ہے، اس موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے ۔
دنیا نیو ز کے مطابق شہباز شریف 8فروری کو متوقع دورہ ترکیہ کے دوران زلزلے سے متاثر ہونے والے علاقوں کا دورہ کریں گے ، اس دوران شہباز شریف اور بلاول بھٹو انقرہ بھی جائیں گے ، جہاں وزیر اعظم کی ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات بھی متوقع ہے ، انقرہ میں موجود سفارتی حکام کا کہنا ہے کہ وہ ترک حکام سے رابطے میں ہیں اور صورتحال کا جائزہ لے رہا ہیں ، مشکل کی اس گھڑی میں ترکیہ کی عوام کی ہر ممکن امداد کی جائے گی۔