وزیر اعظم نے پاکستان میں وکی پیڈیا کو فوری بحال کرنے کا حکم دے دیا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم شہباز شریف نے 3رکنی وزارتی کمیٹی کی سفارش پر وکی پیڈیا کو فوری طور پر بحال کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے ۔
ڈان نیوز کے مطابق وکی پیڈیا کی بندش کے معاملے پر وزیر اعظم کی جانب سے تین رکنی وزارتی کمیٹی بنائی گئی تھی جو کہ قانون ، اقتصادی اموراور اطلاعات کے وزراءپر مشتمل تھی، کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں وزیراعظم نے وکی پیڈیا کی فوری بحالی کا حکم جاری کیا ہے ۔ وزیر اعظم کی جانب سے ایک اور کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس کی سربراہی وزیر آئی ٹی کریں گے ، کمیٹی میں وزیر آئی ٹی کے علاوہ لاءاینڈ جسٹس ، انفارمیشن ، کامرس اور کمیونیکیشن کے وزراءشامل ہیں ، یہ کمیٹی پی ٹی اے کی جانب سے وکی پیڈیا کو بین کرنے کے اقدام کا جائزہ لے گی ۔ مذکورہ کمیٹی ایک ہفتے میں قابل اعتراض مواد کے حوالے سے سفارشات تیار کرکے کابینہ میں پیش کرے گی ۔