لاہورہائیکورٹ نے گھریلو صارفین کو 500یونٹ تک سبسڈی دینے کا حکم دے دیا،فیول ایڈجسٹمنٹ چارجزغیرقانونی قرار

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے گھریلو صارفین کو 500یونٹ تک سبسڈی دینے کا حکم دے دیاجبکہ بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کوبھی غیرقانونی قرار دے دیا ہے ۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے ایک ہی نوعیت کی 3659درخواستوں پر گزشتہ سال 10اکتوبر کو محفوظ ہونے والا فیصلہ سنا دیا ہے جس میں نیپرا کو حکم دیا گیا ہے کہ بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ چارجزنہ وصول کیے جائیں جبکہ اورچارجنگ کرنے والی تقسیم کارکمپنیوں کے خلاف کارروائی کا بھی حکم دیا گیا ہے ۔ لاہور ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں وفاقی حکومت کو متبادل ذرائع سے بجلی پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کا بھی حکم دیا ہے .