حج و عمرہ زائرین کو وبائی امراض سے محفوظ رکھنے کیلئے ہاتھوں کو سینیٹائز کرنے والی ’پروٹیکٹ‘ تسبیح متعارف کرا دی گئی

حج و عمرہ زائرین کو وبائی امراض سے محفوظ رکھنے کیلئے ہاتھوں کو سینیٹائز کرنے ...
حج و عمرہ زائرین کو وبائی امراض سے محفوظ رکھنے کیلئے ہاتھوں کو سینیٹائز کرنے والی ’پروٹیکٹ‘ تسبیح متعارف کرا دی گئی
سورس: File Photo

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی ’سعودیہ‘ نے ہاتھوں کو سینیٹائز کرنے والی ’پروٹیکٹ‘ تسبیح متعارف کرا دی۔

نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق سعودیہ کی طرف سے یہ اقدام رمضان المبارک اور عمرہ سیزن کے قبل اٹھایا گیا ہے جب دنیا بھر سے لاکھوں کی تعداد میں مسلمان عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب کا رخ کرتے ہیں۔’پروٹیکٹ تسبیح‘ کری ایٹو ایجنسی پارٹنرز کی شراکت سے تیار کی گئی ہے، جس کا مقصد اس روحانی سرگرمی کو دنیا میں پھیلتی وباؤں کے ہنگام میں طبی لحاظ سے بھی مفید بنانا ہے۔اس تسبیح کے دانے چائے کے درخت کے تیل کو استعمال کرتے ہوئے سپیشلائزڈ مولڈنگ ٹیکنیک کے ذریعے تیار کیے گئے ہیں، جس سے تیل ان نیم ٹھوس دانوں میں جذب ہو کر انہیں ٹھوس بنا دیتا ہے۔

سعودیہ کے وائس پریزیڈنٹ مارکیٹنگ ایسام اخونبے نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’چائے کے درخت کے تیل میں پائی جانے والی اینٹی بیکٹیریل خصوصیات تسبیح استعمال کرنے والے افراد کے ہاتھوں کو سینیٹائز کرتی رہیں گی۔ سعودی اپنے مسافروں کی فلاح کو اولین ترجیح دیتی ہے۔ اس تسبیح کی تیاری ہمارے اس عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔‘‘

مزید :

عرب دنیا -