ہانگ کانگ نے پاکستانی انجینئرز کا ریکارڈ توڑ دیا

ہانگ کانگ نے پاکستانی انجینئرز کا ریکارڈ توڑ دیا
ہانگ کانگ نے پاکستانی انجینئرز کا ریکارڈ توڑ دیا
سورس: فائل فوٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہانگ کانگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) ہانگ کانگ کے انجینئرز نے دنیا کا سب سے چھوٹا ہیومنائیڈ روبوٹ بنا کر پاکستانی انجینئر کا ریکارڈ توڑ دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈائیوسیسن بوائز سکول سے تعلق رکھنےوالی روبوٹکس ٹیم کے چار ممبران آرون ہو ییٹ فنگ، آئزک زیکری ٹو، جسٹن وینگ ٹو ڈونگ اور گو ہئی لیونگ نے مل کر 5.55 انچز بڑا روبوٹ بنایا جو گزشتہ ریکارڈ ساز روبوٹ سے 0.44 انچ چھوٹا ہے۔اس سے قبل یہ ریکارڈ پاکستان کے زین احمد قریشی کے پاس تھا جو انہوں نے 2022 میں بنایا تھا۔گینیز ورلڈ ریکارڈز کے قواعد و ضوابط کے مطابق اس کیٹیگری کے لیے لازمی ہے کہ روبوٹ میں دونوں پیروں پر چلنے کے ساتھ دونوں کندھوں، کہنیوں، گھٹنوں اور کولہوں کو حرکت دینے کی صلاحیت ہونی چاہیے۔اس روبوٹ کے ایکریلک پینلز اور تھری ڈی پرنٹڈ اجزاء اسکول کی روبوٹکس لیب میں ڈیزائن کیے گئے اور وہیں بنائے گئے۔