لاہور ہائیکورٹ؛پیکا ترمیمی ایکٹ کیخلاف درخواست ابتدائی سماعت کیلئے منظور

لاہور ہائیکورٹ؛پیکا ترمیمی ایکٹ کیخلاف درخواست ابتدائی سماعت کیلئے منظور
لاہور ہائیکورٹ؛پیکا ترمیمی ایکٹ کیخلاف درخواست ابتدائی سماعت کیلئے منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے پیکا ترمیمی ایکٹ کیخلاف درخواست ابتدائی سماعت کیلئے منظورکرلی اوروفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیئے ۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پیکا ترمیمی ایکٹ2025کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس فاروق حیدر نے فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی درخواست پر سماعت کی،درخواست میں الیکشن کمیشن، پی ٹی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پیکا بل متعلقہ سٹیک ہولڈرز اور صحافتی تنظیموں کی مشاورت کے بغیر لایا گیا ،پیکا ترمیمی بل کی منظوری سے آئین میں دی گئی آزادی اظہار متاثر ہوگی،پیکا ترمیمی ایکٹ آئین میں دی گئی آزادی اظہار کے تحفظ سے متصادم ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ پیکاترمیمی ایکٹ 2025 کو غیرآئینی قرار دے کر کالعدم قرار دے۔

عدالت نے پیکا ترمیمی ایکٹ کیخلاف درخواست ابتدائی سماعت کیلئے منظورکرتے ہوئے وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیئے گئے۔