پاکستان قونصلیٹ جنرل جدہ میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر شاندار تقریب کا انعقاد

پاکستان قونصلیٹ جنرل جدہ میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر شاندار تقریب کا ...
پاکستان قونصلیٹ جنرل جدہ میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر شاندار تقریب کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ (محمد اکرم اسد)مقبوضہ وادیِ کشمیر میں گزشتہ پون صدی سے زائد عرصے سے جاری بھارتی جبر و تسلط کے خلاف کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے پاکستان قونصلیٹ جنرل میں ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا جسکے مہمان خصوصی مرکزی وزیر تجارت پاکستان سردار جام کمال خان  تھے۔ قونصل جنرل جدہ خالد مجید نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔انہوں نے کہا کہ جدہ میں پاکستانی کمیونٹی آزادی  کشمیر کی جدوجہد میں ہمیشہ شانہ بشانہ ہیں  انہوں نے کہا کہ آج کے دن  کا مقصد بھارتی تسلط سے آزادی کی جدوجہد کرنے والے کشمیری بہنوں بھائیوں کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار اور ان پر بھارتی مظالم کی جانب اقوام عالم کی توجہ مرکوز کرانا ہے۔ 

پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر آج کے دن کی مناسبت سے خصوصی اشاعتوں اور پروگرامز کااہتمام کیا گیا ہے جبکہ بیرون ملک قائم پاکستانی مشنز کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے خصوصی ریلیوں، جلسوں، سیمینارز اور تصویری نمائشوں کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ ہر سال مقبوضہ وادی میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پاکستان کے ساتھ اظہار محبت کیا جاتا ہے، مہمان خصوصی وزیر تجارت سردار جام کمال خان نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ سعودی عرب میں پاکستانی مسئلہ کشمیر کو شدت سے یاد رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ دور مشکل ہے بھارت دنیا بھر میں کہتا ہے کشمیر کوئی مسئلہ نہیں جبکہ ہمارا کام ہے کہ ہم اس مسئلے کو زندہ رکھیں سعودی عرب 'اسلامی دنیا اور او آئی سی مسئلہ کشمیر پر ہمارے ساتھ ہے ہمیں کامیابی ہوگی وہ ادارے جو اس بھارت کے مظالم پر خاموش ہیں انہیں ایک دن حقیقت سے آشنائی ہوگی اور مسئلہ کشمیر وہاں کے عوام کی خواہشات کے مطابق حل ہوگا ۔ یکجہتی کشمیر کی تقریب سے آزاد کشمیر کے وزیر بحالیات جاوید اقبال بڈھانوی 'او آئی سی میں پاکستان کے مسقل نمائندے سفیر سید محمد فواد شیر ،سفیر پاکستان احمد فاروق اور کشمیر کمیٹی کے صدر مسعود احمد پوری جموں و کشمیر اوورسیز کمیونٹی کے قائمقام صدر احسان مغل 'نے بھی خطاب کیا تقریب میں صدر پاکستان'وزیر اعظم پاکستان اور وزیر خارجہ کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔ آخر میں عبدالحسیب نے دعا کروائی۔