ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ لبرٹی چوک میں یوم یکجہتی کشمیر تقریب،سینیئر صحافی مجیب الرحمان شامی،سلمان غنی اور دیگر کی شرکت

ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ لبرٹی چوک میں یوم یکجہتی کشمیر تقریب،سینیئر صحافی ...
ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ لبرٹی چوک میں یوم یکجہتی کشمیر تقریب،سینیئر صحافی مجیب الرحمان شامی،سلمان غنی اور دیگر کی شرکت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے کہا ہے کہ کشمیری عوام آزادی کا سورج جلد دیکھیں گے۔

تفصیلات کے مطابق”کشمیر ہمارا ہے“ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ لاہور لبرٹی چوک میں محکمہ اطلاعات وثقافت کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب منعقد ہوئی- وزیراعلیٰ مریم نواز نے لبرٹی چوک میں شمع آزادی روشن کی-وزیراعلیٰ پنجاب نے شہداء کشمیر کی یادگار پرسینیئر صحافیوں روزنامہ" پاکستان" کے چیف ایڈیٹر مجیب الرحمان شامی، تجزیہ کار سلمان غنی، نصراللہ ملک اور وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری، ایڈوائزرٹو وزیراعلیٰ پنجاب پرویز رشید اور دیگر کے ہمراہ پھول رکھ کر نذرانۂ عقیدت پیش کیا -

اس موقع پر روزنامہ" پاکستان" کے چیف ایڈیٹر مجیب الرحمان شامی نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ اطلاعات و ثقافت کو داد دی جانی چاہیے ،پہلی بار انہوں نے اس طرح کا منظر تخلیق کیا ہے،جس کی وجہ سے یوم یکجہتیٔ کشمیر ہم نئے انداز کے ساتھ منا رہے ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  اور وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری  تعریف کی مستحق ہیں جن کی قیادت میں یہ سب  ہورہا ہے،یہ منظر عوام میں ایک نیا جذبہ پیدا کررہا ہے۔

یومِ یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہر پاکستانی کے دل میں کشمیر کی محبت لہو بن کر دوڑتی ہے، جانوں کا نذرانہ دے کر حقِ خودارادیت کی شمع روشن رکھنے والے کشمیری شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہوں۔ سلام ان کشمیری بہن بھائیوں کو جو 7 دہائیوں سے بھارتی سفاکیت کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں، بھارتی بربریت نے جنت نظیر وادی کو جیل بنا دیا ہے، اقوام متحدہ اور دیگر عالمی ادارے کشمیر میں جاری خونریزی اور انسانی حقوق کی پامال کے خلاف اپنا کردار ادا کریں۔ان کا کہنا تھا کہ جب تک مسئلہ کشمیر اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل نہیں ہوتا، پائیدار امن ایک خواب ہی رہے گا، تاریخ گواہ ہے کہ ظلم کبھی زیادہ دیر نہیں ٹھہرتا، کشمیری عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

 وزیر اعلیٰ مریم نواز  نے مزید کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت ہر محاذ پر جاری رکھے گا، ہر عالمی فورم پر کشمیری عوام کے حق میں آواز بلند کرتے رہیں گے، کشمیری عوام آزادی کا سورج جلد دیکھیں گے،”کشمیر ہمارا ہے“ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ لاہور لبرٹی چوک میں محکمہ اطلاعات وثقافت کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب منعقد ہوئی-

 وزیراعلیٰ مریم نواز نے لبرٹی چوک میں شمع آزادی روشن کی-وزیراعلیٰ  نے شہدا ئےکشمیر کی یادگار پرسینیئر صحافیوں روزنامہ پاکستان کے چیف ایڈیٹر مجیب الرحمان شامی، تجزیہ کار سلمان غنی، نصراللہ ملک اور وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری، ایڈوائزرٹو وزیراعلیٰ پنجاب پرویز رشید اور دیگر کے ہمراہ پھول رکھ کر نذرانہ عقیدت پیش کیا -یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب میں علامتی خاموشی اختیار کی گئی-

وزیراعلیٰ مریم نواز  نے شہدا ئےکشمیر کیلئے دعا مغفرت کی-وزیراعلیٰ اور دیگر شرکا ءنے مظلوم کشمیریوں کے لیے دعا بھی کی-لبرٹی چوک کی تقریب میں  مقبوضہ کشمیر کی مناسبت سے پکچر وال کی نما ئش کی گئی-لبرٹی چوک راؤنڈاباؤٹ پر دیوار شہداء حریت کشمیر کے دیوار گیر بل بورڈ بھی نصب کیے گئے -کشمیری رہنماؤں اور شہداء کی تصاویر کیساتھ سلا خیں لگا کر علامتی جیل بنائی گئی -لبرٹی چوک کے اطراف میں بھارتی مظالم اور بربریت کے مناظر پر مبنی پینا فلیکس آویزاں کی گئیں -یوم یکجہتی کشمیر پر آئی ایس پی آر کا تیار نغمہ بھی پیش کیا گیا-