منہاج ویلفیئر کے تحت اجتماعی شادیوں کی تقریب 17فروری کو ہوگی

منہاج ویلفیئر کے تحت اجتماعی شادیوں کی تقریب 17فروری کو ہوگی
منہاج ویلفیئر کے تحت اجتماعی شادیوں کی تقریب 17فروری کو ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام سالانہ اجتماعی شادیوں کی تقریب 17فروری (سوموار) کو گجرات میں ہوگی۔ اس تقریب میں15بیٹیوں کے نکاح مسنونہ اور رخصتی کا انتظام کیا جائے گا۔ تقریب میں ملک کی اہم سیاسی،سماجی ،مذہبی شخصیات تقریب میں خصوصی شرکت کریں گی۔

 ڈپٹی ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اشتیاق حنیف مغل نے کہا کہ آج کے اس مشکل دور میں غریب خاندانوں کے لیے بیٹی کی شادی ایک خواب بنتا جا رہا ہے۔ بیٹیوں کے والدین شادی کی عمر کو پہنچنے کے باوجود اپنے جگر کے ٹکڑوں کو بیاہنے کی استطاعت نہیں رکھتے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ملک بھر میں سالانہ سینکڑوں تقریبات کا انعقاد کرکے ہزاروں یتیم اور مستحق بیٹیوں کی باعزت رخصتی کا اہتمام کرتی ہے۔ شادی ہالز میں باراتوں کا استقبال، دلہا اور دلہن کے ہمراہ آنے والے مہمانوں کی بہترین کھانوں سے تواضع اور نئی زندگی کا آغاز کرنے والے جوڑوں کو ضروریات زندگی پر مشتمل قیمتی برائیڈل گفٹ بھی دیئے جاتے ہیں۔ اس سال ایک برائیڈل گفٹ کی قیمت تقریباً 5 لاکھ روپے ہے۔