سکول نہ جانا پڑے، نویں جماعت کے طالب علم نے 4 سکولوں میں بم کی افواہ پھیلا دی

سکول نہ جانا پڑے، نویں جماعت کے طالب علم نے 4 سکولوں میں بم کی افواہ پھیلا دی
سکول نہ جانا پڑے، نویں جماعت کے طالب علم نے 4 سکولوں میں بم کی افواہ پھیلا دی
سورس: Representational Image

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت میں  چار سکولوں کو جعلی بم دھمکی والے ای میل بھیجنے پر نویں جماعت کے 15 سالہ طالب علم کو حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اپنی لوکیشن اور آئی پی ایڈریس چھپایا اور بم کی جھوٹی اطلاع دی  تاکہ اسے سکول نہ جانا پڑے۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق  بدھ کی رات تقریباً 12:30 بجے نوئیڈا کے چار سکولوں  کو بم دھماکے کی دھمکی پر مبنی ای میل موصول ہوئی۔ سکول انتظامیہ نے ای میل دیکھنے کے بعد فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) رام بدان سنگھ نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی پولیس، فائر بریگیڈ، بم سکواڈ، ڈاگ سکواڈ اور بی ڈی ایس ٹیم سکولوں میں پہنچ گئی اور سکول کے احاطے کی مکمل تلاشی لی گئی۔ حفاظتی تدابیر کے تحت تمام سکولوں کو خالی کروا دیا گیا، لیکن کسی بھی جگہ کوئی مشکوک شے نہیں ملی اور تمام مقامات محفوظ پائے گئے جس کے بعد سکولوں میں معمول کے مطابق تدریسی سرگرمیاں بحال کر دی گئیں۔

تحقیقات کے دوران پولیس کی سائبر اور سرویلنس ٹیم نے پتہ لگایا کہ جعلی ای میلز بھیجنے کے پیچھے نویں جماعت کا ایک طالب علم تھا۔ ڈی سی پی کے مطابق طالب علم نے تسلیم کیا کہ اس نے اپنی لوکیشن اور آئی پی ایڈریس چھپانے کے لیے وی پی این ٹیکنالوجی کا استعمال کیا اور انٹرنیٹ سے مدد لیتے ہوئے سابقہ جعلی بم دھمکیوں کی خبروں اور سوشل میڈیا کا مطالعہ کیا، جس کے بعد اس نے سکولوں کو دھمکی آمیز ای میل بھیجی۔ طالب علم دہلی کے علاقے سریتا وہار کا رہائشی ہے۔ پولیس نے اسے حراست میں لے کر جووینائل کورٹ میں پیش کر دیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -