اسلام آباد میں امام بارگاہ کے قریب دھماکا، 31 نمازیوں کی شہادت کی اطلاعات، 169 افراد زخمی

اسلام آباد میں امام بارگاہ کے قریب دھماکا، 31 نمازیوں کی شہادت کی اطلاعات، 169 ...
اسلام آباد میں امام بارگاہ کے قریب دھماکا، 31 نمازیوں کی شہادت کی اطلاعات، 169 افراد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں امام بارگاہ کے قریب دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 31 نمازیوں کی شہادت کی اطلاعات ہیں جبکہ 169افراد زخمی ہیں جس کی تصدیق ڈپٹی کمشنر نے بھی کردی۔ 

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں امام بارگاہ کے قریب دھماکا ہوا ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق گیٹ پر حملہ آور کو روکا گیا تو اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کی زد میں عام شہری آئے، سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسجد اور نمازیوں پر حملہ کرنے والوں کا دین اسلام سے کوئی تعلق نہیں ، یہ خارجی فتنہ الہندوستان ہیں جن کے خلاف پولیس اور سیکیورٹی ذرائع کارروائی کررہے ہیں۔ 

ذرائع کا بتانا ہے کہ پولیس نفری اور بم ڈسپوزل سکواڈ فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی ہے اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ دوسری طرف ہسپتال حکام نے دھماکے کی اطلاع کے بعد جڑواں شہروں کے ہسپتالوں میں الرٹ جاری کردیا اور ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔