امریکہ نے پاکستان کیلئے 1 ارب 30 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی، لیکن کس منصوبے کیلیے ۔۔۔؟ اہم تفصیلات جانیے
واشنگٹن ( خصوصی رپورٹ ) امریکہ نے پاکستان کیلئے 1 ارب 30 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی، لیکن کس منصوبے کیلیے ۔۔۔؟اس حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں ۔
’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق امریکہ نے پاکستان کے ریکوڈک منصوبے کیلئے 1 ارب 30 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی ہے ۔ واشنگٹن میں امریکی وزیرخارجہ کی زیرِصدارت اجلاس میں اہم معدنیات کی ترسیل کو محفوظ بنانے کے طریقوں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں سپلائی چین کے نئے ذرائع بنانے، محفوظ اور قابل بھروسا ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس نیٹ ورکس کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔
امریکہ نے پاکستان کے ریکوڈک منصوبے کیلئے 1 ارب 30 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دی ہے، امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے والٹ پروجیکٹ کے تحت یہ قرض امریکی ایکسپورٹ امپورٹ بینک دے گا۔
