ون ڈے :دھونی نے پاکستان کی کلین سویپ کی خواہش’ دھو ‘دی ، بھارت کی لاج رہ گئی

ون ڈے :دھونی نے پاکستان کی کلین سویپ کی خواہش’ دھو ‘دی ، بھارت کی لاج رہ گئی
 ون ڈے :دھونی نے پاکستان کی کلین سویپ کی خواہش’ دھو ‘دی ، بھارت کی لاج رہ گئی
 ون ڈے :دھونی نے پاکستان کی کلین سویپ کی خواہش’ دھو ‘دی ، بھارت کی لاج رہ گئی

  

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سنسنی خیز مقابلے کے بعد کلین سویپ کر نے میں ناکام رہا اور بھارت نے ایک میچ جیت کر اپنے عوام کے سامنے اپنی لاج رکھ لی ہے ۔پہلے کھیلتے ہوئے بھارت  نے پاکستان کو جیت کے لیے 168رنز کاہدف دیا جو پاکستان سے پورا نہ ہو سکا اور پاکستان کو پوری ٹیم 157رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی  ۔ بھارت کی طرف سے دھونی نے سب سے زیادہ 36رنزبنائے ۔بھارتی دارالحکومت کے فیروز کوٹلہ سٹیڈیم میں جاری میچ میں بھارت نے ٹا س جیت کر پاکستان کیخلاف بیٹنگ کافیصلہ کیا اوراُسے پہلانقصان اُس وقت اُٹھاناپڑا جب محمد عرفان کی گیند پر کامران اکمل نے سہواگ کی جگہ کھلائے گئے ریحانے کو چار رنز پر پویلین کی راہ دکھائی ۔محمد عرفان کی بال پر ہی عمراکمل نے کیچ آﺅٹ کرکے گوتم گمبھیر کو پندرہ رنز کیساتھ واپس بھیج دیا۔جنید خان کی گیند پر یونس خان نے سلپ میں کیچ کرتے ہوئے ویرات کوہلی کو پویلین کی راہ دکھائی ۔محمد حفیظ نے انفرادی طورپر تئیس سکور کے ساتھ یووراج سنگھ کی وکٹ اُڑادی ،رائنا کواکتیس رنز پر سعید اجمل اور دھونی کو36رنز پر عمرگل کی بال پر عمراکمل نے پویلین کی راہ دکھائی ۔ایشون صفر اور جدیجا ستائیس رنز کے ساتھ پویلین لوٹ گئے ، کمار اور شرما کو بالترتیب دواور پانچ سکور کے ساتھ سعید اجمل نے واپسی کی راہ دکھائی اور اِس طرح 167رنز بناکرپوری بھارتی ٹیم 43.4اوور میں ڈھیرہوگئی۔جواب میں پاکستانی ٹیم 48.5اوورز میں 157رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی۔پاکستان کی جانب سے ناصر جمشید نے 34،کامران اکمل نے صفر،یونس خان نے6،مصباح الحق نے45،عمراکمل نے25،شعیب ملک نے 5،محمد حفیظ نے 21،عمر گل نے 11سعید اجمل نے 1اور جنید خان کوئی رنز نہیںبنا پائے جبکہ محمدعرفان بھی صفر پر ناٹ آﺅٹ رہے۔بھارت کی جانب سے شرما نے تین وکٹیں لیں۔کمار اور ایشون نے دو ،دوجبکہ شامی اور جدیجہ نے ایک،ایک وکٹ حاصل کی ۔

مزید :

کھیل -