امریکی ریاست کولوراڈوکے ایک گھر میں فائرنگ ، ملزم اوردو مغوی ہلاک

امریکی ریاست کولوراڈوکے ایک گھر میں فائرنگ ، ملزم اوردو مغوی ہلاک
امریکی ریاست کولوراڈوکے ایک گھر میں فائرنگ ، ملزم اوردو مغوی ہلاک

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست کولوراڈو میں ایک گھر میں حملہ آور اور یرغمال بنائے گئے تین افراد ہلاک ہو گئے۔پولیس کے مطابق اروراشہر میں ایک مسلح شخص نے ایک گھر میں گھس کر تین افراد کو یرغمال بنا لیا۔ کئی گھنٹے مذاکرات کے بعد پولیس جب گھر میں داخل ہوئی تو مسلح شخص نے فائرنگ کر دی اور جوابی فائرنگ میں مارا گیا۔ پولیس کو تینوں افراد کی لاشیں مل گئی ہیں ۔واضح رہے کہ ارورا وہ شہر ہے جہاں گزشتہ برس جولائی میں ایک مسلح نوجوان نے ایک تھیٹر میں فائرنگ کر کے بارہ افراد کو ہلاک اور اٹھاون کو زخمی کر دیا تھا۔

مزید :

بین الاقوامی -