الطاف حسین کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی ،متحدہ کا پچاس رکنی وفد پیش ہوگا

الطاف حسین کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی ،متحدہ کا پچاس رکنی وفد پیش ہوگا
الطاف حسین کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی ،متحدہ کا پچاس رکنی وفد پیش ہوگا

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ میں ایم کیو ایم کے رہنما الطاف حسین کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کل ہو رہی ہے۔ سماعت چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سر براہی میں جسٹس گلزار احمد اور جسٹس شیخ عظمت سعید پر مشتعمل تین رکنی بینچ کرے گا۔سپریم کورٹ نے گزشتہ ماہ کراچی بد امنی کیس میں الطاف حسین کو سپریم کورٹ کے خلاف توہین آمیز کلمات استعمال کرنے پر توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔ دوسری جانب ایم کیو ایم نے جمعہ کے روز حاضری سے الطاف حسین کے استثنی کی درخواست سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں دائر کر دی ہے۔ یہی بینچ کل شاہ زیب قتل کیس کی سماعت بھی کریگا۔ آئی جی سندھ خود پیش ہو کر رپورٹ پیش کرینگے۔ کراچی بدامنی کیس، امریکی سفارتخانہ میں توسیع اور اڈیالہ جیل کے لاپتہ قیدیوں جیسے اہم مقدمات کی سماعت بھی کل ہو رہی ہے اس کے علاوہ ریکوڈک کیس کا فیصلہ بھی کل سنایا جا رہا ہے۔ڈان نیوز کے متحدہ کے رہنماءفاروق ستار کی سربراہی میں ایم کیو ایم کا وفد کل سپریم کور ٹ جائے گا ۔

مزید :

اسلام آباد -اہم خبریں -