طاہر القادری نے پنجاب حکومت کو بھی لانگ مارچ کی دھمکی دے دی

طاہر القادری نے پنجاب حکومت کو بھی لانگ مارچ کی دھمکی دے دی
طاہر القادری نے پنجاب حکومت کو بھی لانگ مارچ کی دھمکی دے دی

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک منہاج القران کے سربراہ طاہر القادری نے کہاہے کہ اگر پنجاب حکومت نے لانگ مارچ کے شرکاءکو روکنے کی کوشش کی تو بیس لاکھ لوگ اسلام آباد جبکہ بقیہ بیس لاکھ لاہور کی جانب مارچ کریں گے۔ علماءو مشائخ سمیت مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں اور این جی اوز کے رہنماوں نے ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات کی جس میں لانگ مارچ میں شرکت کی یقین دہانی کرائی گئی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منہاج القران کے سربراہ کا کہنا تھا کہ وہ جمہوریت کی جنگ لڑ رہے ہیں اور نام نہاد انتخابات کے جھرلو کو نہیں مانتے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے یہی وجہ ہے کہ کارکنان اور ٹرانسپورٹرز کو چودہ جنوری کے مارچ سے روکنے کے لیے حکومتی مشینری کو احکامات جاری کر دیے گئے ہیں جو قابل مذمت ہیں۔ علامہ طاہر القادری کا کہنا تھا کہ اگر کسی نے لانگ مارچ کے شرکاءکو روکنے کی کوشش کی تو نتائج کی ذمہ دار مرکزی اور صوبائی حکومتیں خود ہوں گی۔

مزید :

لاہور -