تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں مزید توسیع کا امکان

تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں مزید توسیع کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                   لاہور(ذکا ءاللہ ملک) سیکیورٹی خدشات کے باعث حکومت پنجاب کا سرکاری و نجی تعلیمی ادروں میں موسم سرما کی تعطیلات میں مزید توسیع کرنے پر غور جبکہ لاہور سمیت صوبہ بھر کے سکولوں میں جمود کا شکار تعلیمی سرگرمیوں کے باعث محکمہ سکولز ایجوکیشن پرائمری اور مڈل کی کلاسوں کے طلباءکو اگلی کلاس میںپروموٹ کرنے اور میٹرک کے امتحانات کےشیڈول میں توسیع کے فیصلے پر غور کررہی ہے ۔ ذرائع کے مطابق کلاس پرموٹ کرنے کا فیصلہ سرکاری سکولوں میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر موسم سرما کی قبل از وقت چھٹیوں کے باعث بچوں کو تعلیمی نصاب مکمل نہ ہونے کے باعث کئے جانے کا امکان ہے آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے صدر ادیب جاودانی کا کہنا ہے کہ مزید چھٹیوں سے بچوں کے تعلیمی مستقبل سے نہیں کھیل سکتے،12جنوری کو لاہور سمیت صوبہ بھر کے تعلیمی ادارے کھولیں گے ،کلاس پرموٹ کرنے سے بچے اگلی کلاس کے سلیبس کو سمجھنے اور کور کرنے سے قاصر ہو جائیں گے۔ آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کے سربراہ کاشف مرزا کا کہنا ہے کہ حکومت قانون نافذ کرنے والے اداروں کو متحرک کرتے ہوئے دہشتگردی کے خاتمے کےلئے ٹھوس اقدامات کرے،مزید چھٹیوں سے بچوں کی نفسیات پر منفی اثرات مرتب ہونگے،12جنوری کو تمام نجی سکول کھولیں جائیں گے تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے گزشتہ ماہ 19دسمبر کو لاہور سمیت صوبہ بھر کے سرکاری و نجی سکولوں میں پشاور کے آرمی پبلک سکول میں دہشتگردی کے ہولناک واقعے کے بعد سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر چھٹیوں کا اعلان کرتے ہوئے تمام تعلیمی اداروں کو سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات بنانے کے احکامات جاری کر دیئے تھے جسکے باعث لاہور سمیت صوبہ بھر کے تعلیمی اداروں میں ہونے والے دسمبر ٹیسٹ بری طرح متاثر ہوگئے تاہم تمام تعلیمی اداروں میں درس و تدریس کی سرگرمیاں جمود کا شکار ہو گئیں۔محکمہ تعلیم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی رسک کی بنیاد پر حکومت پنجاب موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع کا ارادہ بھی رکھتی ہے جبکہ پرائمری و مڈل کی کلاسوں کے طلباءکو تعلیمی نصاب مکمل نہ ہونے کے باعث انہیں ون کلاس پرموٹ کرنے کے فیصلے پر غور کیا جا رہا ہے جبکہ میڑک کے سالانہ امتحانات کے شیڈول میں توسیع کرنے کے لئے لاہور بورڈ سمیت صوبہ بھرکے تعلیمی بورڈز کے سربراہان سے مشاورت کا آغاز آئندہ ہفتے کرنے کا بھی فیصلہ کیا جائے گا۔۔