صحت مند بچوں کی خواہش ہو تو وہ چیز جو مردوں کو نہیں کھانی چاہیے، ماہرین نے خبردار کردیا

صحت مند بچوں کی خواہش ہو تو وہ چیز جو مردوں کو نہیں کھانی چاہیے، ماہرین نے ...
صحت مند بچوں کی خواہش ہو تو وہ چیز جو مردوں کو نہیں کھانی چاہیے، ماہرین نے خبردار کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ہر ماں باپ کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کے ہاں صحت مند بچے پیدا ہوں اور ان میں کوئی پیدائشی نقص موجود نہ ہو۔ اب ماہرین نے صحت مند بچے پیدا کرنے کے لیے مردوں کو ایک انتہائی مفید مشورہ دے دیا ہے۔ امریکہ کی یونیورسٹی آف میساچوسٹس کے ماہرین نے اپنی تحقیق میں ثابت کیا ہے کہ زیادہ چکنائی اور کم پروٹین والی غذائیں مرد کے سپرمز کو کمزور کرتی ہیں جس سے ان کے ہاں پیدا ہونے والے بچوں کی صحت بھی متاثر ہوتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ صحت مند بچوں کے خواہش مند مردوں کو زیادہ چکنائی اور کم پروٹین والی غذاﺅں سے پرہیز کرنا چاہیے۔

مزید جانئے؛ خواتین کیلئے کس عمر میں ماں بننا بچے کی صحت کیلئے بہترین ہوتا ہے ، سائنسدانوں نے حیران کُن انکشاف کر دیا، بڑے خطرے کے بار ے میں خبردار بھی کر دیا
ماہرین نے اپنی تحقیق میں متعدد تجربات کیے جن میں ثابت ہوا کہ زیادہ چکنائی اور کم پروٹین والی غذائیں مرد کے سپرمز کے ایک جزو آر این اے کے لیول پر اثرانداز ہوتی ہیں جس سے شکم مادر میں پرورش پاتے بچے کے جینز بے قاعدگی کا شکار ہو جاتے ہیں اور اس کی نشوونما درست انداز میں نہیں ہو پاتی۔ماہرین کا کہنا تھا کہ جینز بچے کے ارتقائی عمل میں براہ راست میٹابولزم پر اثرانداز ہوتے ہیںاور میٹابولزم میں خرابی کا نتیجہ مختلف جسمانی اعضاءکے نقائص کی صورت میں نکلتا ہے۔

مزید :

تعلیم و صحت -