بھارتی شہری کی دبئی میں ایک ایسی چیز میں ہیروئن چھپا کر لیجانے کی کوشش کہ کسٹم اہلکار بھی دنگ رہ گئے، تاریخ کا انوکھا واقعہ

بھارتی شہری کی دبئی میں ایک ایسی چیز میں ہیروئن چھپا کر لیجانے کی کوشش کہ ...
بھارتی شہری کی دبئی میں ایک ایسی چیز میں ہیروئن چھپا کر لیجانے کی کوشش کہ کسٹم اہلکار بھی دنگ رہ گئے، تاریخ کا انوکھا واقعہ

  

ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک) منشیات کے سمگلر سمگلنگ کے لئے نت نئے طریقے اختیار کرتے ہیں لیکن بھارت سے متحدہ عرب امارات پہنچنے والے ایک شخص نے سمگلنگ کا ایک ایسا طریقہ متعارف کروادیا کہ کسٹمز اہلکار بھی اس کی شاطرانہ چال دیکھ کر حیران رہ گئے۔

مزید جانئے: وہ علاقہ جہاں مذہب کے نام پر نوجوان لڑکیوں کو جسم فروشی پر مجبور کردیا جاتا ہے

نیوز سائٹ wwwn کے مطابق بھارت سے آنے والے مسافر کے سامان کی چیکنگ کی جارہی تھی کہ اس میں مونگ پھلی کا ایک پیکٹ بھی برآمد ہوا جس میں سے کچھ مونگ پھلی قدرے عجیب و غریب نظر آرہی تھی۔ کسٹم اہلکاروں نے جب اس کا معائنہ کیا تو ان دانوں میں سے ایک پاﺅڈر برآمد ہوا جسے تجزئیے کے لئے لیبارٹری بھیج دیا گیا۔لیبارٹری میں معائنے کے دوران یہ حیرت انگیز انکشاف ہوا کہ مونگ پھلی کے اندر ہیروئن چھپائی گئی تھی۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے ہیروئن والی مونگ پھلی متحدہ عرب امارات لانے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔ اس پر منشیات کی سمگلنگ کا مقدمہ درج کیا گیا ہے جبکہ اس کے ساتھ سفر کرنے والے اس کے دوست کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے، کیونکہ وہ نشہ کی حالت میں تھا۔ پولیس کے مطابق مونگ پھلی کے 31 دانوں میں سے ہیروئن برآمد ہوئی جس کی کل مقدار 107 گرام تھی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -