وہ آدمی جو اپنا وزن کم کرکے مالا مال ہوگیا، مگر کیسے؟ جان کر تمام موٹے افراد بھی چاہیں گے کہ یہ طریقہ آزمالیں

وہ آدمی جو اپنا وزن کم کرکے مالا مال ہوگیا، مگر کیسے؟ جان کر تمام موٹے افراد ...
وہ آدمی جو اپنا وزن کم کرکے مالا مال ہوگیا، مگر کیسے؟ جان کر تمام موٹے افراد بھی چاہیں گے کہ یہ طریقہ آزمالیں

  

لندن (نیوز ڈیسک) بعض لوگ کرکٹ میچوں یا گھڑ دو ڑ پر شرطیں لگا کر اپنی بھاری رقوم ضائع کرتے رہتے ہیں لیکن ایک برطانوی شخص نے اپنے موٹاپے پر شرط لگادی اور پھر انتہائی محنت کے بعد نہ صرف وزن میں حیرت انگیز کمی کر لی بلکہ شرط جیت کر 2500 پاﺅنڈ (تقریباً 4 لاکھ پاکستانی روپے )کا انعام بھی جیت لیا۔

اخبار ’دی مرر‘ کے مطابق رائے لی برائنٹ کا وزن ایک سال قبل 127 کلو گرام سے زائد تھا۔ رائے کا کہنا ہے کہ ایک دن جب اس نے اپنی بڑی سی توند پر نظر ڈالی تو اسے احسا س ہوا کہ وہ موٹاپے کی وجہ سے زندگی کی بہت سی خوشیوں سے محروم ہے اور اس نے فیصلہ کیا کہ وہ جب اگلے سال میں داخل ہوگا تو اس کی توند غائب ہو گی۔ اس کے بعد رائے نے موٹاپے پر شرطیں لگانے والی کمپنی ولیم ہل سے رابطہ کیا اور ایک سال میں اپنے وزن کا ایک چوتھائی حصہ کم کرنے پر شرط لگادی۔

مزید جانئے: بڑھتی عمر کے ساتھ پیٹ کو بڑھنے سے کیسے روکا جا سکتاہے؟انتہائی مفید مشورے

ولیم ہل کمپنی کے نمائندہ کا کہنا تھا کہ ایک سال میں اتنا وزن کم کرنے کا امکان بہت کم تھا لہٰذا امید کی جارہی تھی کہ رائے اپنی شرط ہار دے گا، لیکن اس نے سخت محنت کی اور سال کے آغاز پر ہمارا بٹوہ کافی ہلکا کردیا۔ رائے کا کہنا ہے کہ اس نے پورا سال ورزش کو اپنا معمول بنائے رکھا اور صبح کے وقت پھل اور سبزیاں، دوپہر کے وقت مرغی یا مچھلی کا گوشت، اور شام کے وقت بھی پھل اور سبزیاں کھاتا رہا۔ اس کا کہنا ہے کہ خوراک میں تبدیلی کرنے اور باقاعدگی سے ورزش کرنے کا نتیجہ یہ ہوا کہ 2016ءکے آغا ز پر اس کا وزن تقریباً 95 کلو گرام تھا، اور جب اس نے کمپنی کو فون کرکے بتایا کہ وہ وزن کم کرنے کا مطلوبہ ہدف حاصل کرچکا ہے تو وہ حیران رہ گئے۔ رائے کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزن کم ہونے سے اس کی زندگی بدل گئی ہے، اب وہ پہلے کی نسبت خود کو بہت چست و توانا اور خوش محسوس کرتا ہے، جبکہ 2500 پاﺅنڈ کے انعام نے اس کی خوشی دوچند کردی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -