ایشین ٹینس فیڈریشن کی سالانہ جنرل باڈی کا اجلاس آئندہ سال نومبر میں ہو گا

ایشین ٹینس فیڈریشن کی سالانہ جنرل باڈی کا اجلاس آئندہ سال نومبر میں ہو گا

  

اسلام آباد (این این آئی) ایشین ٹینس فیڈریشن کی سالانہ جنرل باڈی کا اجلاس آئندہ سال نومبر میں پاکستان میں ہو گا۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سلیم سیف اللہ کے مطابق ایشین ٹینس فیڈریشن کے اجلاس میں 44 ممالک کے مندوبین شرکت کریں گے جس میں سعودی عرب، عراق، یو اے ای، انڈونیشیا، چین، آسٹریلیا اور دیگر ممالک شامل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایشیئن ٹینس فیڈریشن کی سالانہ جنرل باڈی کے اجلاس میں پاکستان میں اجلاس کے حوالے سے بات کی تھی جس پر سب نے یہاں پاکستان میں آئندہ ایشیئن جنرل باڈی کے اجلاس میں شرکت کی یقین دہانی کرائی تھی اس اہم اجلاس میں ٹینس کے کھیل کی ترقی کے بارے میں فیصلے ہوں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -