پی او اے انتخابا ت ،والی بال ، ویٹ لفٹنگ ، باکسنگ فیڈریشن کا نیا الیکشن کمیشن تشکیل کا مطالبہ

پی او اے انتخابا ت ،والی بال ، ویٹ لفٹنگ ، باکسنگ فیڈریشن کا نیا الیکشن کمیشن ...

  

لاہور( سپورٹس رپورٹر) پاکستان والی بال فیڈریشن ، پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن اور پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے 23جنوری کو ہونے والے پاکستان اولمپک ایسو سی ایشن کے انتخابا ت کیلئے انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کے سابق صدر احسان مانی کی سربراہی میں بنائے جانے والے الیکشن کمیشن پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہو ئے اس کو متنازعہ قرار دیکر مسترد کر دیا ہے اور انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی(آئی او سی) کے پاکستان میں موجود ممبر سید شاہد علی کی سربراہی میں نیا الیکشن کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ پاکستان والی بال فیڈریشن کے صدر ظفر عباس لک، پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے سینئر نائب صدر محمد زبیر یوسف بٹ اور پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد اکرم خان کا موقف ہے کہ احسان مانی کی سربراہی میں قائم الیکشن کمیشن جس کے دیگر ممبران میں سعید احمد خان، کرنل (ر) خالد اور سیکرٹری کمیٹی پرویز احمد شامل ہیں کی موجودگی میں صاف وشفاف الیکشن کا انعقاد ممکن نہیں ہیانٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے ممبر سید شاہد علی کی سربراہی میں اور سپریم کورٹ کے تین ریٹائرڈ ججوں پر مشتمل غیر جانب دار الیکشن کمیشن تشکیل دیا جائے اور پارلیمنٹ سے منظور شدہ قومی سپورٹس پالیسی کے تحت پاکستان اولمپک ایسو سی ایشن کے انتخابات کا انعقاد یقینی بنایا جائے جبکہ پی او اے کے صدر کی جانب سے الیکشن میں نامزد افراد کو ووٹ ڈالنے کی پاکستا ن کے آئین میں ا س کی کوئی گنجائش موجود نہیں ہے ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -