نیشنل ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ 10 جنوری سے شروع ہوگا

نیشنل ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ 10 جنوری سے شروع ہوگا

  

لاہور( سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام قومی ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ 10 جنوری سے ملک کے مختلف شہروں میں ایک ساتھ شروع ہو گا۔ملک بھر سے 16 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی 18 روز تک جاری رہنے والے ایونٹ میں شریک 16 ٹیموں کو دو مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں اسلام آباد، سوئی سدرن گیس کمپنی، پشاور، پورٹ قاسم اتھارٹی، حیدرآباد، یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ، لاہور اور سوئی نادرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ جبکہ گروپ بی میں کراچی وائٹس، خان ریسرچ لیبارٹریز، لاہور وائٹس، حبیب بینک لمیٹڈ، راولپنڈی، نیشنل بینک آف پاکستان، فاٹا اور واپڈا شامل ہیں۔ گروپ اے کے میچز راولپنڈی، اسلام آباد اور پشاور جبکہ گروپ بی کے میچز کراچی اور حیدرآباد کے تین مقامات پر کھیلے جائیں گے۔ دونوں گروپس سے ٹاپ دو ٹیمیں سیمی فائنل میں جگہ بنائیں گی جن کے درمیان سیمی فائنلز مقابلے 25 اور 26 کو کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل 28 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -