قومی خواتین کبڈی ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں کھلاڑیوں کے ٹرائلز شروع

قومی خواتین کبڈی ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں کھلاڑیوں کے ٹرائلز شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیراہتمام قومی خواتین کبڈی ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں کھلاڑیوں کے ٹرائلز پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں ہو گئے۔ پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا محمد سرور نے بتایا کہ ٹرائلز میں ملک بھر سے 25 خواتین کھلاڑی شرکت کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کا اعلان آئندہ ہفتے اور میرٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ منتخب ٹیم سیف گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کرے گی۔ سیف گیمز 6 سے 16 فروری تک بھارت میں کھیلے جائینگے ۔