جو نئیر کھلاڑیوں کو تربیت کیلئے 3 ماہ پر مشتمل پہلا مرحلہ اسلام آباد میں شروع

جو نئیر کھلاڑیوں کو تربیت کیلئے 3 ماہ پر مشتمل پہلا مرحلہ اسلام آباد میں شروع

  

اسلام آباد(اے پی پی) پاکستان ٹینس فیڈریشن کے زیراہتمام جو نئیر کھلاڑیوں کو تربیت کیلئے 3 ماہ پر مشتمل پہلا مرحلہ اسلام آباد میں شروع ہوگیا۔ کراچی میں آئندہ چند روز تک شروع ہوجائے گا۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری محمد خالد رحمانی کے مطابق فیڈریشن نے سال 2017ء ڈیوس کپ کیلئے باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل نئی ٹیم تشکیل کرنے کیلئے 2 سال پر محیط تربیتی پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا پہلا اسلام آباد میں شروع ہوگیا ہے۔ اسلام آباد تربیتی پروگرام میں 14 سے 17 سال کے نامور کھلاڑی تربیت حاصل کر رہے ہیں جس میں محمد مزمل مرتضیٰ، امان عتیق، حمزہ بن ریحان، برکت اللہ، ابدال حیدر شامل ہیں اور انہیں کوچ حمید الحق جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت دیں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -