ڈاکار ریلی 2016 ء، ٹوبی پرائس اور سباسچئن تیسرے مرحلے کے فاتح

ڈاکار ریلی 2016 ء، ٹوبی پرائس اور سباسچئن تیسرے مرحلے کے فاتح

  

بیونس آئرس (آئی این پی) ارجنٹائن میں ڈاکار ریلی 2016ء کے مقابلے جاری ہیں۔ تیسرے مرحلے میں آسٹریلین رائیڈر ٹوبی پرائس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی جبکہ سباسچئن لوب بھی ڈاکار ریلی میں دوسرے مرحلے کے بعد تیسرے مرحلے میں بھی برتری حاصل کیے ہوئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈاکار ریلی کے شرکاء کو دوسرے مرحلے میں تین سو ستاسی کلو میٹر کا فاصلہ طے کرنا تھا۔ نو بار ورلڈ ریلی چیمپئن شپ جیتنے والے سباسچئن نے کیچڑ میں پھنسنے سے دو منٹ ضائع ہونے کے باوجود تین گھنٹے پینتالیس منٹ چھیالیس سیکنڈ میں فاصلے طے کر کے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔روس کے ولادی میر تیسرے جبکہ جنوبی افراقی جینئل ڈویلئر چوتھے نمبر پر رہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -