جنوبی افریقی بلے باز ہاشم آملا نے چوتھی ٹیسٹ ڈبل سنچری مکمل کر لی

جنوبی افریقی بلے باز ہاشم آملا نے چوتھی ٹیسٹ ڈبل سنچری مکمل کر لی

  

جوہانسبرگ( بیو رو رپورٹ)باریش جنوبی افریقی بلے باز ہاشم آملا نے ٹیسٹ کرکٹ میں مجمو عی طور پر اپنی چوتھی اور انگلینڈ کیخلاف دوسری ڈبل سنچری مکمل کر لی ہے۔ انگلینڈکیخلاف کیپ ٹاؤن میں جاری دوسر ے ٹیسٹ کے چوتھے روز 32سالہ ہاشم آملا نے آ ف سپنر معین علی کی گیند پر ایک رن مکمل کرکے مجموعی طور پر چوتھی اور انگلینڈ کیخلاف اپنی دوسری ڈبل سنچری مکمل کی۔بطور کپتان یہ انکی دوسری ٹیسٹ ڈبل سنچری ہے ، اس سے پہلے وہ ویسٹ انڈیز کیخلاف سنچورین کے مقام پر 208رنز کی اننگز کھیلی تھی۔اس فہرست میں سابق پروٹیز کپتان گریم سمتھ 4ڈبل سنچریوں(234،232،259،277) کے ساتھ سب سے آگے ہیں۔ آملا کھانے کے وقفے پر 467گیندوں کھیل کر 27چوکوں کی مدد سے 200رنز بنا ئے ہیں۔ ہاشم آملا اس سے قبل انگلینڈ کیخلاف کیا اوول کے مقام پر 2012ء4 میں ٹرپل سنچری سکور کرنیوا لے جنوبی افریقہ کے پہلے بلے باز بھی بن چکے ہیں۔

آملا کا شمار دور حاضر کے بہترین بلے بازوں میں سے ہوتا ہے اور وہ اب تک 90ٹیسٹ میچز میں 51.50کی اوسط سے7107رنز سکور کر چکے ہیں جس میں 24سنچریاں اور 28نصف سنچریاں شامل ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -